ETV Bharat / state

Dr Jitendra Singh in SKICC Srinagar: 'مرکز، یوٹی کے بیس ہزار ملازمین کو شکایات کے ازالے کی تربیت دے گا' - Dr Jitendra Singh on good governance index

مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع "انتظامی اصلاحات سے شہریوں اور حکومت کو قریب لانا" ہے۔ Dr Jitendra Singh in SKICC Srinagar

centre-will-train-20k-j-and-k-govt-officials-in-grievance-redressal-says-mos-dr-jitendra-singh

author img

By

Published : May 16, 2022, 11:08 PM IST

سرینگر: مرکز جموں و کشمیر حکومت کے بیس ہزار ملازمین کو شکایات کے ازالے کی تربیت دے گا اور یہ کام مرکزی وزارت کا انتظامی اصلاحاتی محکمہ انجام دے گا۔ اس کا اعلان مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ” انتظامی اصلاحات سے شہریوں اور حکومت کو قریب لانا“ کے موضوع پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے دوران کیا۔

مرکز جموں وکشمیر کے بیس ہزار ملازمین کو شکایات کے ازالے کی تربیت دے گا

علاقائی کانفرنس کا اہتمام مرکزی محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)، جموں وکشمیر یوٹی کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس جموں و کشمیر یوٹی میں بہتر حکمرانی کے طریقوں کی نقل کے پس منظر میں منعقد کی جارہی ہے۔ دو روزہ پروگرام میں 16 پی ایم ایوارڈ یافتہ اَفراد اپنی اختراعات پیش کیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ کہا کہ جموں وکشمیر گڈ گورننس انڈکس رکھنے والا ملک کی پہلا یوٹی بن گیا ہے اور اس برس جنوری میں مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر یوٹی کے 20 اَضلاع کے لیے ڈسٹرکٹ گڈ گورننس انڈکس اجرا کیا۔ Dr Jitendra Singh on good governance index

اُنہوں نے کہا کہ انڈکس ضلع سطح پر بہتر حکمرانی کے معیارات میں ایک اہم انتظامی اِصلاحات کی نمائندگی کرتا ہے اور ریاستی اور ضلعی سطح پر اعداد و شمار کے بروقت مجموعہ اور اشاعت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ گورننس اِصلاحات کو اگلے درجے تک لے جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر یوٹی میں مجموعی ترقی اوّلین ترجیح دی ہے۔

بارہمولہ اور کپواڑہ کے اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام ( اے ڈی پی )کے تحت ہونے کی مثالیں دیتے ہوئے اُنہوں نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی جسے اُنہوں نے مناسب وقت کی تشخیصی پر مبنی نقطہ نظر کو متحرک قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام ترقیاتی معیشت میں مکمل طور پر حصہ لینے کے لئے لوگوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اُنہوں نے گورننس میں اِصلاحات کے بارے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ متروک ہونے والے قوانین میں اِصلاحات کرنا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.