سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جموں وکشمیر بینک کے صدر دفتر، سرینگر پر چھاپہ مارکر سات برسوں کے دوران قرضوں کی ادائیگی کے سلسلے میں تحقیقات کی۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے سینیئر افسران بشمول ایس پی، چار ڈی ایس پیز اور سات انسپکٹرز نے گزشتہ تین روز سے جموں و کشمیر بینک کے سرینگر کے کارپوریٹ دفتر پر لگاتار چھاپے مارے۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس نے لشکرطیبہ کی تقرری کرنے والے ماڈیول کا پردہ فاش کیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی نے سنہ 2012 تا 2019 کے دوران بینک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کے کیسز کے متعلق چھان بین کی۔