ETV Bharat / state

میگا فروٹ منڈی شوپیان میں کاروبار بحال

جنوبی کشمیر کے اگلر شوپیان میں واقع پھلوں کی سب سے بڑی منڈی کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، اس منڈی سے ملک کی دیگر ریاستوں میں میوے پھل بھیجے جاتے ہیں۔

mega fruit mandi again start
میگا فروٹ منڈی شوپیان میں کاروباربحال
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 6:53 PM IST

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر سرگرمیاں بالکل ٹھپ پڑی تھیں، اس دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑاتھا، لیکن اب رفتہ رفتہ حالات معمول پر آرہے ہیں، تاہم اگلر پھلوں کی منڈی میں اب دوبارہ کاروبار شروع ہوگیا ہے۔

میگا فروٹ منڈی شوپیان میں کاروباربحال

اس خبر سے میوہ کاشتکار، بیوپاری، ڈرائیورز اور مزدور طبقے میں خوشی پائی جارہی ہے۔ ضلع شوپیان کو پوری دنیا میں بہترین سیبوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو سالانہ پیداوار 2.50 لاکھ میٹرک ٹن سیب پیدا کررہا ہے۔

یہاں کی پیداوار ملک کی مختلف ریاستوں میں بھیجی جاتی ہے جس کی قیمت مارکیٹ میں بہت اچھی ہے۔ضلع شوپیان میں آج ناشپاتی، اٹلی سیب اور کولو سیب ملک کی دیگر ریاستوں میں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔جسکی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے آرہامہ شوپیان میں واقع پرانی فروٹ منڈی کو منتقل کرکے میگا فروٹ منڈی اگلر شوپیان میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

پرانی فروٹ منڈی آراہامہ میں کم جگہ ہونے کی وجہ سے سیب کے کاروبار سے منسلک افراد کو کافی مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ شوپیان ضلع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ اضلاع کے سیب کے کاشتکار بھی اپنے سیب اسی منڈی میں فروخت کرنے کے لیے لاتے تھے اور آرہامہ فروٹ منڈی میں کم جگہ ہونے کی وجہ کافی دقتوں کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں:

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

تاہم اب اگلر شوپیان میں قائم کی گئی نئی میگا فروٹ منڈی میں کام کاج شروع کر دیا گیا ہے۔ فروٹ منڈی اگلر شوپیان میں ای ٹی وی بھارت نے کرونا وائرس کے متعلق کئی افراد سے بات چیت کی۔تاہم انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیز کی پیروی کریں گے۔ منڈی میں ہر ایک فراد کو پی پی ای کٹ فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ سماجی دوری کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.