ETV Bharat / state

BSF IG On Yatra, Infiltration: ’برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازی میں اضافہ کا امکان رہتا ہے‘ - محفوظ امرناتھ یاترا

سرینگر کے مضافات میں واکتھون کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ایس ایف، کشمیر فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل، اشوک یادو نے کہا کہ حفاظتی اہلکاروں امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد اور سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لیے ہمیشہ تیار اور مستعد رہتے ہیں۔ BSF organised Walkathon in Srinagar

’برف پگھلنے کے ساتھ ہی دراندازی میں اضافہ کا امکان رہتا ہے‘

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 2:22 PM IST

بی ایس ایف کے زیر اہتمام سرینگر میں واکتھون کا انعقاد

سرینگر (جموں و کشمیر): بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل، اشوک یادو، نے ہفتے کے روز ’’مربوط سیکورٹی رسپانس گرڈ‘‘ قائم کرنے کی سفارش کی تاکہ ’’محفوظ امرناتھ یاترا‘‘ کو یقینی بنایا جا سکے۔ سرینگر کے مضافاتی علاقہ نشاط سے باغ گل لالہ (ٹیولپ گارڈن) تک بی ایس ایف کے زیر اہتمام واکتھون پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ ’’بی ایس ایف امسال پرامن امرناتھ یاترا کو یقینی بنائے گی۔‘‘

امرناتھ کی سالانہ یاترا رواں برس یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے، اس حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ ’’امرناتھ یاترا یوٹی انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں انعقاد کی جا رہی ہے۔ بی ایس ایف نے ضرورت کے مطابق اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ہمارے جوانوں کو سٹریٹجک اور خطرناک مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے واقعات/حادثات سے پاک یاترا کو یقینی بنایا جا سکے۔ کسی بھی قدرتی آفت کی صورتحال میں ہماری کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی راستے میں تعینات کی جائیں گی۔‘‘

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ماضی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برف پگھلنے کے بعد دراندازی کے کچھ روایتی راستے کھل جاتے ہیں جو دراندازوں کو سرحد کے اِس پار داخل ہونے کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’بی ایس ایف، فوج کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی بھی دہشت گرد سرحد کے اُس پار سے اس طرف داخل نہ ہو۔ بی ایس ایف ایسے راستوں کی میپنگ کرے گی اور اسی کے مطابق اپنی تعیناتی کا منصوبہ بنائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 سی ای او امرناتھ شرائن بورڈ نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا

آئی جی، بی ایس ایف نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف جوان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندی کو شکست دینے اور منشیات فروشی کو روکنے کے لیے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.