عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈاﺅن کے چلتے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ایک غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے دسویں اور بارہویں امتحانات کے جوابی پرچوں کی مارکنگ گھروں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ سیکرٹری بورڈ نے محکمہ اسکولی ایجوکیشن کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔
سیکرٹری بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ریاض احمد کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پہلے ہی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
خیال رہے کہ بورڈ نے کلاس 10 اور 12 کے امتحانات کی بالترتیب 29 فروری اور یکم مارچ سے جانچ پڑتال کا آغاز کیا تھا جسے 21 مارچ تک آگے بڑھا دیا تھا۔
لاک ڈاﺅن کے چلتے اب بقیہ جوابی پرچوں کی جانچ بورڈ کیمپس کی بجائے گھروں سے ہی کی جائے گی اور امتحانی پرچوں کی جانچ کیلئے تعینات کی گئی کمیٹی کو گھروں پر ہی باقی پرچوں کی جانچ کرنے کا حکم دیا گیا ۔