ETV Bharat / state

بالی ووڈ نے پھر سے کیا وادی کا رخ

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 10:44 PM IST

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز وادی میں فلم سازی کے لئے گلمرگ، پہلگام اور دیگر چند مقامات پر فلمی پروجیکٹوں کیلئے قدرتی مناظر کی تلاش کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کا پھر سے وادی رخ
بالی ووڈ کا پھر سے وادی رخ

وادی کشمیر فلم اداکاروں اور ہدایت کاروں کے لئے پُرکشش بن رہی ہے جس کے نتیجے میں مختلف فلم ہاؤسز اور اہم شخصیات وادی کے چار روزہ دورے پر آئے ہیں-
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز وادی میں فلم سازی کے لئے گلمرگ، پہلگام اور دیگر چند مقامات پر فلمی پروجیکٹوں کیلئے قدرتی مناظر کو تلاش کر رہے ہیں۔
جو معروف فلمساز وادی آئے ہیں اُن میں اجے دیوگن فلمز، سنجے دت پروڈیکشن، رلائینس انٹر ٹینمنٹ، روہت شیٹھی فلمز، ذی سٹڈیوز، ادھیکاری برادرز اور ایس اے بی مراٹھی اینڈی مول، راج کمار ہرانی، ایکسل انٹر ٹین منٹ کے علاوہ پرڈیوسرز گلڈ کے نمائندگان شامل ہیں۔
25 رُکنی وفد مشہور پرڈیوسروں پر مشتمل ہے۔ وفد 27 جنوری کو سرینگر وارد ہوا اور 28 جنوری کو گلمرگ کیلئے روانہ ہوا۔ ٹیم سرینگر میں 29 جنوری تک قیام کرے گا اور میڈیا، ٹریول، ٹریڈ انجمنوں اور وادی کے ڈائریکٹروں اور پرڈیوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گی۔
ٹیم کے ارکان 30 جنوری کو پہلگام کے قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کی بھی تلاش کرے گی۔
ڈائریکٹر سیاحت کشمیر غلام نبی ایتو نے کہا کہ معروف فلم کمپنیاں وادی کے دورے پر آئی ہیں اور اپنی فلموں کی شوٹنگ کیلئے لوکیشن تلاش کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ 90 کی دہائی تک ممبی فلم نگری میں بننے والی متعدد فلموں کے کسی نہ کسی حصے کو یہاں پر فلمایا جاتا تھا جس سے یہاں کی سیاحت کو بھی کافی فروغ ملا تھا۔ لیکن 90 کی دہائی کے بعد نامساعد حالات کے سبب بالی ووڈ فلم انڈسٹری یہاں آنے سے ہکچاتی رہی۔
تاہم اس مدت میں بھی چند فلموں کے کچھ حصے یا نغموں کو بھی یہاں فلمایا گیا۔ 'مشن کشمیر' فلم کا مشہور 'بمبرو بمبرو شامِ رنگ بنمبر' کشمیر میں فلمایا گیا۔ اس کے علاوہ حیدر، روجہ، اور دیگر فلموں کی شوٹنگ بھی یہاں پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.