جموں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے کل بروز منگل ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں 40 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر کا سلسلہ گذشتہ روز اتوار کو ختم ہو گیا ہے۔ پولنگ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
کانگریس اور بی جے پی کا مستقبل اس مرحلے پر منحصر ہے۔ جموں خطے میں زیادہ تر سیٹوں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ بی جے پی اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں بھی ان سیٹوں کو جیتنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی مہم کا شور اتوار کی شام کو تھم گیا۔ اس مرحلے میں 40 اسمبلی سیٹوں پر یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہے۔ تمام پارٹیوں کی نظریں ووٹنگ کے اس مرحلے پر لگی ہوئی ہیں. کیونکہ بی جے پی-کانگریس کا مستقبل اس مرحلے پر منحصر ہے۔ جموں، سامبا، کٹواہ اور ادھم پور اضلاع میں زیادہ تر سیٹوں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے، جب کہ کشمیر میں زیادہ تر سیٹوں پر سہ رخی مقابلہ ہیں۔
Jammu: ADGP Anand Jain says, " for the third phase of the elections, all necessary security arrangements have been made. our operations against terrorists are also ongoing" pic.twitter.com/MNXIgnq5ZH
— IANS (@ians_india) September 29, 2024
یہ بھی پڑھیں: |
یہ بھی دلچسپ ہے کہ ریاستی سیاست میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کا مستقبل اسی مرحلے پر منحصر ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں تمام پارٹیوں نے آخری دن اپنی پوری طاقت لگائی۔ کٹھوعہ کے بنی میں اتوار کو ہی 94 پولنگ پارٹیاں دور دراز علاقوں میں اور چھ چنانی اور ادھم پور کے رام نگر میں بھیجی گئیں۔
Samba, J&K: Polling parties are being dispatched from the DC office in Samba to various polling stations in preparation for the third phase of elections in Jammu and Kashmir. pic.twitter.com/y5yVXQBp70
— IANS (@ians_india) September 30, 2024