ETV Bharat / state

Protest Against Civilian Killing شہری ہلاکت کے خلاف سرینگر میں کینڈل مارچ

author img

By

Published : May 31, 2023, 8:23 PM IST

ضلع ادھمپور کے رہائشی، دیپک کمار کی ہلاکت کے خلاف سیول سوسائٹی ممبران، بی جے پی لیڈران نے سرینگر میں احتجاج کیا۔

شہری ہلاکت کے خلاف سرینگر میں کینڈل مارچ

ا

سرینگر (جموں و کشمیر) سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور سیول سوسائٹی ممبران نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں 29 مئی کی شام کو ادھم پور ضلع سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ دیپک کمار شرما کی ہلاکت کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں شامل افراد نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہو کر بی جے پی کارکنان، سیول سوسائٹی ممبران نے کینڈل مارچ کے ذریعے مقتول کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہری ہلاکتوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔ احتجاج میں شامل افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’’بے گناہوں کا قتل عام بند کرو‘‘ اور ’’شہریوں کو تحفظ فراہم کرو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوے بی جے پی لیڈر، الطاف ٹھاکر، نے کہا کہ ’’سرینگر میں منعقدہ حالیہ جی 20 سمٹ کی کامیابی پاکستان کو برداشت نہیں ہوئی جس کے نتیجے میں وہ اپنے دہشت گردوں کی مدد سے یہاں بے گناہوں کا قتل عام کرکے امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘‘ احتجاج میں شامل کشمیری پنڈت، سنجے صراف، نے شہری ہلاکت پر اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے کہا: ’’بے گناہوں کا قتل کرنے سے کیا حاصل ہوگا۔‘‘

مزید پڑھیں: Protest Against Civilian Killing ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جنوبی کشمیر میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا

یاد رہے کہ دیپک کمار شرما، جو اننت ناگ میں ایک نجی سرکس میں کام کر رہا تھا اور ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسے قریب سے نشانہ بنا کر اس پر فائرنگ کی اور اسے ابدی نیند سلا دیا۔ شہری ہلاکت پر سیاسی، سماجی اور تاجر انجمنوں نے احتجاج درج کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.