ETV Bharat / state

BJY Concludes in Srinagar: بھارت جوڑو یاترا سرینگر میں جلسے کے ساتھ اختتام پذیر - راہل گاندھی جلسہ سے خطاب

سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، میں بھارت جوڑو یاترا ایک بڑے جلسے کے ساتھ اختتام ہوئی جس میں برفباری کے باوجود سیاسی لیڈران و کارکان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ Bharat Jodo Yatra concludes in Kashmir

بھارت جوڑو یاترا سرینگر میں جلسے کے ساتھ اختتام پذیر

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 4:18 PM IST

بھارت جوڑو یاترا سرینگر میں جلسے کے ساتھ اختتام پذیر

سرینگر: بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب پیر کو سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ جلسے میں قومی اور علاقائی پارٹیوں کے کئی سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے کئی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں شامل بیشتر رہنماؤں نے خطاب کیا اور راہل گاندھی کی زیر قیادت بھارت جوڑو یاترا کی تعریف کی اور کہا کہ ’’اس (یاترا) سے مذہب اور ذات پات کے نام پر جو لوگ تقسیم ہوئے ہیں انہیں پھر سے آپس میں ملنے کی تحریک حاصل ہوئی۔‘‘ شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سرینگر، سے اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بھارت جاڑو یاترا کانگریس پارٹی کے لیے نہیں بلکہ یہ ملک اور ملک کے لوگوں کو جوڑنے کے لیے شروع کی گئی تھی جس میں ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے۔‘‘

مزید پڑھیں: Rahul Hits out at Modi Amit Shah: مودی، امیت شاہ نہیں میں اور کشمیری تشدد کو سمجھتے ہیں، راہل گاندھی

قابل ذکر ہےکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے کنیا کماری سے کشمیر قریب چار ہزار کلو میٹر مسافت طے کی جس میں 5 ماہ کا عرصہ لگا اور یہ یاترا بارہ ریاستوں سے ہو کر گزری۔ یاترا کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کرکے راہل گاندھی کی حمایت کی، وہیں جموں و کشمیر میں بھی این سی، پی ڈی پی، سی پی آئی (ایم)، شیو سینا سمیت دیگر کئی سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں شامل پنڈت دنیش شرما سے بات چیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.