نئی دہلی: جموں و کشمیر میں خصوصی طبقے کے لوگوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، را کے سربراہ سامنت گوئل اور دیگر سینیئر افسران کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔Amit Shah Meets National Security Adviser on JK Situation
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں امت شاہ کو جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں کے دوران فوجیوں اور عام شہریوں پر حملوں اور ان کے قتل کے واقعات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ نے عسکریت پسندوں اور وادی میں خوف پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کو کہا ہے۔Target killing in jk
مرکزی وزیر داخلہ جمعہ کو بھی ایک میٹنگ میں مرکز کے زیرانتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر سینیئر حکام کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا بھی جامع جائزہ لیں گے۔ اس میٹنگ میں خاص طور پر امرناتھ یاترا کے دوران سیکورٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری انتظامات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔Security Meeting on JK
مزید پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک بینک ملازم اور ایک ٹیچر کا الگ الگ واقعات میں قتل کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان واقعات کے پیش نظر کشمیری پنڈتوں اور ہندو برادری کے دیگر افراد میں خدشات اورخوف و ہراس کا ماحول ہے۔