سرینگر: ایک اہم پیش رفت کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے صوبے کشمیر میں پارٹی کے عہدے داروں میں تبدیلی کی ہے۔پارٹی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینا کی جانب سے جاری کردہ تین علحیدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "پارلیمانی نشست اننت ناگ - راجوری کے لیے ویر صراف کو پارٹی کا ثالث نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے مدثر وانی کو ثالث نامزد کیا گیا ہے۔
وہیں نوٹیفکیشن کے مطابق، جموں - ریاسی اور اُدھمپور - ڈوڈہ کے لیے اندرجیت شرما اور ویپن شرما کو بالترتیب پارٹی کی جانب سے بطور ثالث نامزد کیا گیا ہے۔
وہیں پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ "پارٹی کا یہ اسٹریٹجک فیصلہ کشمیر میں پارٹی کی مقبولیت اور مضبوطی کے لیے کیا گیا ہے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ"ڈسپلننری کمیٹی کی رپورٹ بھی چند روز میں سامنے آئے گی۔ نظم و ضبط کو برقرار رکھنا پارٹی کے ہر ایک کارکن کی ذمہ داری ہے۔ مجھے لگتا ہے، چند روز میں اُن تمام لیڈران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ منظور بٹ کو ہٹا دیا گیا ہے، لیکن مجھے ابھی نہیں پتہ کہ کیا یہ ڈسپلننری کمیٹی کی رپورٹ کے پیش نظر ہے یہ نہیں۔"
مزید پڑھیں: |
پارلیمانی نشست کے ثالث کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "ویر جی، مدثر جی، اندر جيت جی اور ویپن جی کا کام عوام سے مل کر پارٹی کو مقبول اور مضبوط کرنا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے کیے گئے اچھے کاموں کے حوالے سے بھی لوگوں کو جانکاری دینا ہے۔"