سرینگر: سخت سکیورٹی حصار کے بیچ امرناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ پانتھہ چوک ٹرانزٹ کیمپ پہنچا جہاں سرینگر ضلع انتظامیہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈی سی سرینگر اعجاز اسد سمیت ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر، میئر جنید مُتو، ڈی ڈی سی ممبر بالہامہ انجینئر اعجاز حسین کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ First Batch of Yatris Reach Pantha Chowk Transit Camp
یاتریوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جانے پر انتظامیہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دو برسوں کے سبب یاترا پر آنے سے عقیدت مند بے حد خوش ہیں۔ DC Srinagar Welcomes Yatris یاتریوں نے انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کے لیے جگہ جگہ بہتر اور مناسبت انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘
ضلع ترقیاتی کشنر سرینگر اعجاز اسد نے کہا کہ وہ یاتریوں کے پہلے قافلہ کا استقبال کرتے ہوئے کافی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ DC Srinagar on Yatra Arrangements انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ان کے قیام و طعام کا بھی مناسب اور بہتر انتظامات کیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کو کہیں بھی کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔