ETV Bharat / state

مہجور کو آن لائن خراج عقیدت - انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو جاری

لاک ڈاؤن کے دوران شاعری میں دلچسپی رکھنے والے کئی شعراء کی جانب سے آن لائن مشاعروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

artists
artists
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 5:46 PM IST

ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ہر قسم کی سرگرمیاں متاثر ہے وہیں اس کی وجہ سے شعر و ادب اور ثقافتی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں زندگی کے اکثر شعبہ جات میں کام کررہے لوگ ان دنوں گھر سے ہی کام جاری رکھے ہوئے ہیں

وہی کشمیر کے گلوکار و فن کاروں کے علاوہ یہاں کی ثقافتی و تہذیبی انجمنیں بھی جتنا ممکن ہوسکے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھ رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے تحفظ کے پیش نظر مختلف اداروں کی جانب سے گزشتہ کچھ دنوں سے آن لائن پروگرام منعقد کرنا ٹرینڈ بن رہا ہے اور اب اس میں کئی لوگ ذاتی طور پر بھی سامنے آرہے ہیں۔ جموں و کشمیر کلچرل اکادمی کی جانب سے حالیہ دنوں ایک ایسی ہی پہل دیکھنے کو مل رہی ہے جس میں اکادمی مسلسل کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو مختلف پیغام یا نغموں کی صورت میں گھر بیٹھے لوگوں کو اس وباء سے آگاہ کررہی ہے۔

مہجور کو آن لائن خراج عقیدت کا نظرانہ

واضح ہو کہ اکادمی ہر سال عبد الاحد آزاد اور شاعر کشمیر مہجور جیسے دو معروف و مقبول شاعروں کی برسی پر بڑے پیمانے پر پروگراموں کا انعقاد عمل میں لاتی ہے اور اسے بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا تھا تاہم اس سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ موقع بری طرح متاثر ہوا ہے۔ تاہم کلچرل اکادمی نے اس موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ان شاعروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران اکادمی کی جانب سے معروف گلوکاروں کے ذریعے ماضی کے ان دو عظیم شاعروں کے کلام کو دہرایا گیا۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن کے دوران شاعری میں دلچسپی رکھنے والے کئ شاعروں کی جانب سے آن لائن مشاعروں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے وادی میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کئی ایسے مشاعرے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں مختلف شعراء اپنا کلام پیش کرتے ہیں اور آن لائن قارئین سے داد و تحسین بھی حاصل کرتے ہیں -

دوسری جانب شاعروں کے علاوہ گلوکار بھی ان دنوں گھر بیٹھے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو محظوظ کررہے ہیں۔ کشمیر کے معروف گلوکار جن میں وحید جیلانی، راجا بلال، گلزار گنائی، الطاف ساحل اعجاز راہ کے علاوہ دیگر کئ گلوکار بھی شامل ہیں۔ نہ صرف اپنے گھروں میں تیار کردہ پیارے نغموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے سامعین تک پہنچا رہے ہیں بلکہ کورونا وائرس جیسی وباء اور اس وقت یہاں جاری لاک ڈاؤن کی اہمیت کے حوالے سے بھی لوگوں کو انہیں نغموں کے ذریعے آگاہ بھی کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد ہے تاہم اس کے باوجود کئی ایسے سرکاری و غیر سرکاری ادارے 2 جی انٹرنیٹ پر ہی اکتفا کرکے ایسی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو قابل ستائش ہے۔ سوشل میڈیا سائٹس پر اس پہل کا خاصا فیڈبیک دیکھنے کو مل رہا ہے اور لوگوں کی اچھی خاصی تعداد اس میں دلچسپی لے رہی ہے۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 5:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.