ETV Bharat / state

Ravinder Raina on Kashmiri Pandits: کشمیری پنڈتوں کو معقول سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ملازمین وادی میں ہی قیام کریں، رویندر رینا

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 9:54 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا Ravinder Raina نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے لہذا پنڈتوں کو وادی میں ہی قیا م کرنا چاہئے۔ Ravinder Raina on Kashmiri Pandits

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا Ravinder Raina نے کہا کہ پاکستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر سب کو متحد ہو نے کی ضرورت ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کی پابند ہے لہذا پنڈتوں کو وادی میں ہی قیام کرنا چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ وادی میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کی خاطر سرکار نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔Ravinder Raina on Kashmiri Pandits

رینا نے کہاکہ وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسند کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں جس وجہ سے ملیٹینٹ تنظیمیں ذہنی کوفت کا شکار ہو گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملی ٹینسی کا قلع قمع کرنے کی خاطر سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے ۔بھاجپا صدر نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور اس کی مثال اس سے بڑھ کر اور کیا دی جاسکتی ہے کہ وادی کشمیر میں سنگبازی پوری طرح سے نیست و نابو د ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آنے کے باعث پاکستان نے ایک دفعہ پھر کشمیر کے خلاف سازشیں رچا کر ٹارگیٹ کلنگ کی وارداتوں کو انجام دیا تاکہ لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

Targeted Killings: ٹارگیٹ کلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: منوج سنہا

Target Killing Challenge for Security Forces: ٹارگیٹ ہلاکتیں سکیورٹی فورسز کے لیے نیا چلینج

بی جے پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگیٹ کلنگ کا مقصد یہاں سے لوگوں کی نقل مکانی کرنا مقصود ہے لیکن پاکستان کے ہر منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔رویندر رینا نے کشمیری پنڈتوں اور دوسری اقلیتوں سے وابستہ ملازمین سے اپیل کی کہ وہ وادی کشمیر میں ہی قیام کریں اور ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنائے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو محفوظ جگہوں پر ہی تعینات کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.