ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے 18 اضلاع میں 4G انٹرنیٹ پر پابندی برقرار

جموں و کشمیر کے دو ضلع گاندربل اور ادھم پور میں 4G انٹرنیٹ خدمات بحال کیے گئے تھے تاہم 18 اضلاع میں 30 ستمبر تک پابندی برقرار رہے گی.

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 10:41 PM IST

4G internet banned in 18 districts of Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر کے 18 اضلاع میں 4G انٹرنیٹ پر پابندی برقرار

محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شلین کابرہ نے منگل کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی، امن و قانون اور سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے گاندربل اور ادھمپور کے علاوہ دیگر اضلاع میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ گاندربل اور ادھمپور میں 4G انٹرنیٹ خدمات بحال کئے تھے لیکن دیگر 18 اضلاع میں پابندی بدستور جاری رہی گی۔

جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے گزشتہ برس دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل 4 اگست کو انٹرنیٹ و فون خدمات پر پابندی عائد کی گئی تھی، اگرچہ فون اور 2G خدمات پر رفتہ رفتہ پابندی ہٹائی گئ تھی لیکن 4G خدمات پر پابندی جاری ہے جس سے عوام اور طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.