ETV Bharat / state

کشمیر: ٹو جی انٹرنیٹ کی بحالی کا امکان - پلوامہ اور شوپیان

وادی کشمیر میں تین دن تک مواصلاتی نظام معطل رہنے کے بعد جمعہ کی شب موبائل خدمات بحال کر دی گئی تھیں تاہم سست رفتار انٹرنیٹ 2Gخدمات ہنوز بند ہیں۔

کشمیر: ٹو جی انٹرنیٹ کی بحالی کا امکان
کشمیر: ٹو جی انٹرنیٹ کی بحالی کا امکان
author img

By

Published : May 9, 2020, 4:50 PM IST

وادی کشمیر میں 2G انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کے آج قوی امکانات ہیں جس کی تصدیق انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کی ہے، جبکہ فون کالنگ خدمات بغیر پلوامہ اور شوپیان اضلاع کے پوری وادی میں گزشتہ سب کو بحال کی گئی تھی۔ جبکہ ان دنوں محض بی ایس این ایل فون سروس چالو تھی۔

بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاؤں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے تصادم میں جزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائکو کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے کشمیر میں مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کی تھی۔

کشمیر: ٹو جی انٹرنیٹ کی بحالی کا امکان

تاہم سرینگر اور شمالی کشمیر کے دیگر اضلاع میں فون کالنگ گزشتہ شب سے بحال کی گئی ہے جبکہ انٹرنیٹ خدمات بھی آج شام کو بحال ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے دو اضلاع پلوامہ اور شوپیان میں اتوار تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.