ETV Bharat / state

Firing in Shopian: شوپیاں میں مسلح افراد کی فائرنگ میں عام شہری زخمی - شوپیاں کی تازہ خبر

شمالی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کیگام علاقہ میں مسلح افراد نے ایک عام شہری کو گولی مار دی۔ حملے میں شہری زخمی ہوا ہے جن کی حالت ہسپتال میں مستحکم بتائی جارہی ہے۔Civilian shot and injured in shopian

unknown-gunmen-shot-and-injured-civilan-in-shopian
شوپیاں میں مسلح افراد کی فائرنگ میں عام شہری زخمی
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 9:24 PM IST

Updated : Jun 1, 2022, 10:11 PM IST

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے کیگام علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک عام شہری پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ہے ۔Civilian shot and injured in shopian

ذرائع کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے چڈرن کیگام شوپیاں میں ایک عام شہری پر گولی مار دی ۔ گولی شہری کے ٹانگ میں لگ گئی۔ شہری کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد غلام نبی ساکن کیگام شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی شہری کو علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ پہنچایا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شہری کی حالت مستحکم ہے۔

unknown-gunmen-shot-and-injured-civilan-in-shopian
شوپیاں میں مسلح افراد کی فائرنگ میں عام شہری زخمی
فاروق احمد شیخ کولڈ اسٹوریج لاسی پورہ پلوامہ میں بطور مزدور کام کرتے ہے۔پولیس و فورسز اہلکاروں نے فاروق پر حملہ کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

کشمیر پولیس نے افیشل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ " عسکریت پسندوں نے چڈرن کیگام علاقہ میں ایک عام شہری فاروق احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ پر فائرنک کی ۔ حملے میں شہری کی ٹانگ میں چوٹ آئی اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔"

Last Updated : Jun 1, 2022, 10:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.