عالمی وبا کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے متعلق بیدار کرنے کی غرض سے شوپیان پولیس کے اہلکاروں نے ہیرپورہ، شوپیاں کے بازار میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’’کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ہر ایک شخص کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اور وضع کیے گئے ایس او پیز خصوصا، ماسک پہننے، ہاتھ صاف رکھنے اور سماجی دوری برقرار رکھنے سے ہی وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے۔‘‘
ایس ایس پی شوپیاں کی ہدایت پرضلع کے مقامات پر پولیس اہلکاروں نے ٹرانسپورٹروں اور راہگیروں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے فیس ماسک اور سینٹازر تقسیم کئے اور شہریوں کو کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
پولیس اہلکاروں نے لوگوں کو کورونا وبا سے بچنے کے لئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، میل جول سے گریز کرنے اور سینی ٹائزرز اور دستانوں کے استعمال کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔