رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتیں، برکتیں اور رونقیں ایسی ہیں کہ سارا سال مسلم عوام اس مبارک مہینے کے انتظار میں رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے بازاروں میں ماہ رمضان کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور لوگ بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔
ضلع شوپیان میں دکانداروں نے ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جگہ جگہ اسٹال لگائے گئے ہیں اور بازاروں میں کافی گہما گہمی ہے۔ ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں سحر و افطار کے اوقات میں مختلف اشیاء کی خریداری میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہندوارہ میں دو عسکریت پسند، تین معاون گرفتار
ایک طرف لوگ اپنے گھروں کو سجانے کے لیے مختلف اشیاء خرید رہے ہیں وہیں سحری اور افطاری کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ بازار سجا دیے گئے ہیں۔