جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع کے مولو چتراگام علاقے میں تصادم آرائی ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد ختم ہوگیا ہے۔
شوپیان ضلع کے مولو ڈانگر پورہ زینہ پورہ گاؤں میں تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز اہلکار جن میں فوج کی 44 آر آر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس شامل ہیں نے سہ پہر تین بجکر 40 منٹ پر گاؤں کو محاصرے میں لیکر سبھی ممکنہ راستوں کو بند کر کے تلاشی کارروائی شروع کی۔
شوپیان انکاؤنٹر میں عسکریت پسند ہلاک فورسز اہلکار ابتدائی لہمہ میں محاصرے کی غرض سے جب ایک باغیچے کے نزدیک پہنچ گئے تو یہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ ہی منٹ تک جاری رہا اور اس ابتدائی فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر محاصرہ سخت کرکے چھپے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں شام دیر تک جاری رکھی تاہم عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے۔اس انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ تاہم پولیس نے مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔انکاؤنٹر شروع ہوتے ہی شوپیان ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہیں