جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے کو سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر محاصرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 'شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجوگی کی خبر ملنے کے بعد فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے میں تلاشی مہم چلائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شوپیان انکاؤنٹر: ایک فوجی جوان اور دو عسکریت پسند ہلاک
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ضلع کے وانگام علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ تصادم میں دو عسکریت پسند اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔
اس خبر پر مزید تفصیلات کا انتظار ہے