ETV Bharat / state

Thana Divas Observed in Shopian and Pulwama: شوپیاں اور پلوامہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام

پولیس افسران نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور سماجی برائیوں کا خاتمہ تب ہوگا جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم رہیں گے۔ Thana Divas Observed in Shopian and Pulwama

شوپیاں اور پلوامہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام

author img

By

Published : May 16, 2022, 8:33 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر اور عوام کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے، ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ پولیس نے پولیس اسٹیشن پامپور میں "تھانہ دیوس" کا اہتمام کیا۔ میٹنگ کی صدارت ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے کی۔ ان کے ساتھ ڈی وائی ایس پی پامپور میر امتیاز احمد اور ایس ایچ او عادل بھٹ بھی موجود تھے۔ Thana Divas Observed in Shopian and Pulwama

شوپیاں اور پلوامہ میں تھانہ دیوس کا اہتمام

اجلاس میں معزز شہریوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور لمبردار/چوکیدار، ٹریڈرز فیڈریشن اور ٹرانسپورٹرز وغیرہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران عام لوگوں کی طرف سے عوامی اہمیت کے حامل بہت سے مسائل کو اجاگر کیا گیا، جس پر موجودہ افسران نے شرکا کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے کہا کہ تھانہ دیوس محکمہ پولیس کی طرف سے شروع کی گئی ایک پہل ہے جس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنا ہے اور عام لوگوں کی شکایات کو ان کے گھر پر سننا اور ان کا ازالہ کرنا ہے۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ 'تھانہ دیوس' کے انعقاد کا بنیادی مقصد شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانا اور لوگوں میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Thana Diwas at Police Station Tral: ترال پولیس اسٹیشن میں تھانہ دیوس کا اہتمام

ضلع شوپیاں میں بھی پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی غرض سے 'تھانہ دوس'کا اہتمام کیا گیا۔ شوپیاں پولیس کی جانب ضلع کے ہر پولیس اسٹیشن سے منعقد اس پروگرام میں متعلقہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں اور پنچ سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

شوپیاں: ضلع شوپیاں کے امام صاحب اور شوپیاں پولیس اسٹیشن میں بھی تھانہ دیوس منایا گیا جو ایس پی شوپیاں تنوشری (آی پی ایس)، کی صدارت میں منعقد ہوا، جن کے ہمراہ ایڈشنل ایس پی شوپیاں افروز احمد، پولیس تھانہ امام صاحب کے ایس ایچ او امام صاحب غلام حسن اور ایس ایچ او شوپیاں مدثر احمد بھی موجود رہے۔ اس دوران پولیس افسران نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور سماجی برائیوں کا خاتمہ تب ہوگا جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم رہیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.