ETV Bharat / state

Mughal Road Opened for Traffic: تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بحال - مغل روڈ ٹریفک کی نقل و حمل

ضلع انتظامیہ پونچھ نے ایک ٹیوٹ کے ذریعے بتایا کہ مغل شاہراہ کو آج (بدھ) سے کھولنے کا فیصلہ Mughal Road Opened for Traffic کیا گیا ہے۔

Mughal Road Opened for Traffic: تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بحال

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 3:05 PM IST

شوپیاں: وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والی 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو زائد از تین ماہ بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا۔ مغل روڈ کو گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہوئی برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور رواں مہینے کی 10 تاریخ کو اگرچہ اس روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے اس روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے قابل بنایا گیا تھا تاہم ٹریفک کی نقل و حمل بحال نہیں کی گئی تھی۔ Mughal Road Opened for Traffic

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بحال

رواں ماہ کے پہلے عشرے میں ہی شاہراہ پر سے برف ہٹائے جانے کا کام مکمل ہونے کے باوجود شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رکھا گیا تھا۔ وہیں ضلع انتظامیہ پونچھ نے ایک ٹیوٹ کے ذریعے بتایا کہ روڑ کو آج (بدھ) سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت شروع ہوگی۔ ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزریز پر عمل کریں تاکہ اس سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ Traffic Restored on Mughal Road

تاریخی مغل شاہراہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے۔ مغل شاہراہ ہندوستان کے سب سے دلکش اور دلفریب شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ مغل روڈ پر کئی دلکش وادیاں، آبشار، اور کوہسار، ہیں جن کو ملک و بیرون ممالک سے ہر سال ہزاروں سیاہ دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔ Historic Mughal Road in Kashmir

مغل روڈ کو عام لوگوں کے لئے بحال کرنے کے فیصلہ کے ساتھ ہی جہاں سیاحوں نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں اس سڑک پر مسافر گاڑیاں چلانے والے، ہوٹل مالکان اور دیگر کاروبار کرنے والے لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی۔ ادھر مغل روڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر مبارک احمد نے بتایا کہ مغل روڈ کو بدھ سے یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.