ETV Bharat / state

شوپیاں: مارکیٹ چیکنگ کے دوران 9700روپے کا جرمانہ وصول - قصبہ شوپیاں

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں محکمہ امور صارفین کے عہدیداروں نے کئی بازاروں کا دورہ کرکے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 6:41 PM IST

محکمہ امور صارفین کے عہدیداروں نے ضلع شوپیاں کے مختلف دکانداروں کا معائنہ کرکے زائد المعیاد اشیاء اور خراب دودھ، سبزیوں کو ضبط کر لیا۔

اس دوران عہدیداروں نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خصوصاً ریٹ لسٹ کے بغیر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں سے 9700روپے کا جرمانہ وصول کیا۔

شوپیاں: مارکیٹ چیکنگ کے دوران 9700روپے کا جرمانہ وصول

محکمہ امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ مارکیٹ چیکنگ کے دوران قصبہ شوپیاں میں انہوں نے قریب 270 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں میوہ فروش، قصاب، سبزی اور دودھ فروشی کی دکانیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زائد المعیاد اشیاء سمیت خراب سبزی، دودھ اور بیکری کو موقع پر ہی ضائع کیا گیا جبکہ دکانداروں سے آئندہ ایسا کرنے سے پرہیز کرنے کے لیے متنبہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق ’’امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمہ کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں کے بازاروں میں قریبا ہر روز چیکنگ کی جاتی ہے تاکہ صارفین کو صاف اور بہتر اشیاء خصوصا غذائی اجناس مناسب قیمتوں پر دستیاب ہو سکیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.