شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ضلع شوپیاں کے پوتروال علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک نوجوان ڈرائیور اپنے گاڑی کے اوپر ترپال ڈالنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق پوتروال شوپیاں میں ایک شخص جس کی شناخت بلال احمد ٹھوکر ولد ولی محمد ٹھوکر ساکن چکورہ شوپیاں جو پیشہ سے ایک ٹرک ڈرائیور تھا پوتروال شوپیاں میں اپنے گاڑی پر ترپال ڈال رہا تھا کہ اسی دوران وہ اچانک وہاں سے گزرنے والی بجلی کی تار کی زد میں آگیا۔ اگرچہ ڈرائیور کو مقامی لوگوں نے بے حوشی کی حالت میں فوراً ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔اس سلسلے میں پولیس نے بھی جائے موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کے روز ایک جوان سال مزدور کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت 23 سالہ عبید احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: Labourer Electrocuted گاندربل کنگن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک
آپ کو بتادیں کہ کشمیر میں بجلی کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموات محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے نتیجے میں رونما ہوتی ہے اور اکثر و بیشتر بجلی ترسیلی لائنز یا ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی موت واقع ہو جاتی ہے۔