ETV Bharat / state

جے کے پی اور دیگر سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے حالات بہتر ہو رہے ہیں: دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 2:20 AM IST

جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مشترکہ سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کیا۔

dilbag singh
دلباغ سنگھ

پولیس سربراہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سخت کوشش کرنے کی حکمت عملی اپنائے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کے خلاف مربوط کارروائی جاری رکھیں تاکہ دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی جی پی نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس اہلکاروں کو نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف دھکیلنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کو زیادہ چوکس رہنا چاہیے تاکہ امن مخالف عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

ڈی جی پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی منصوبوں کو مضبوط اور وسعت دیں کیونکہ ملک دشمن عناصر ہمیشہ خامیوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور ان کا مقصد امن کو خراب کرنا ہے۔

انہوں نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں شریک افسران نے امن و امان کے لیے اپنے ماتحت علاقوں میں عمل میں لائے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں پولیس سربراہ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس دوران ڈی جی پی نے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی طرف سے امن و امان کو برقرار رکھنے کی مشترکہ اور مربوط کوششوں کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جے کے پی اور دیگر سکیورٹی فورسز کی سرشار کوششوں کی وجہ سے مجموعی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سرینگر: گولفنگ کے ساتھ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے کی پہل

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پشت پناہی والے عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں پھیلا کر اور کچھ پرانی ویڈیوز کی تشہیر کر کے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.