جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع شوپیان میں بھی چوتھے مرحلہ کے تحت (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔
ضلع شوپیان کے کاپرن بلاک میں آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی ہے جو 2 بجے تک جاری رہے گی۔ اس بلاک میں 3 خواتین امیدوار ایک سیٹ کے لیے میدان میں ہیں۔
بتادیں کہ کاپرن بلاک کی سیٹ خواتین امیدواروں کے لیے مخصوص ہے۔
کاپرن بلاک میں 7 جگہوں پر 48 پولنگ مراکز ووٹنگ کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
شوپیان کے کاپرن بلاک میں اکثر پولنگ مراکز پر ووٹنگ کی شرح بہت کم دکھائی دے رہی ہے۔
گیارہ بجے تک کاپرن بلاک میں 8079 ووٹوں میں سے صرف 100 ووٹ ڈالے گئے جو کہ 0.80 فیصد ہیں جبکہ اکثر و بیشتر پولنگ مراکز پر بائیکاٹ کا کافی اثر دیکھنے کو ملا۔
واضح رہے کہ ضلع شوپیان میں ڈی ڈی سی و پنچایتی انتخابات کے تین مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح کافی اچھی رہی، تاہم آج کے مرحلہ میں ابھی تک بہت کم لوگوں نے ووٹ ڈالے۔
حساس سمجھے جانے والے ضلع شوپیان میں پولنگ مراکز کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔