ETV Bharat / state

شوپیاں میں پانچ روزہ ٹریکنگ پروگرام اختتام - جوائنٹ ڈائریکٹر

ضلع شوپیاں میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ ٹریکنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

شوپیاں میں پانچ روزہ ٹریکنگ پروگرام اختتام

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 9:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ ٹریکنگ پروگرام آج اختتام کو پہنچا اس دوران متعلقہ محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد مہمان خصوصی تھے۔

شوپیاں میں پانچ روزہ ٹریکنگ پروگرام اختتام

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے ضلع شوپیاں میں لڑکیوں کے لیے پانچ روزہ ٹریکنگ پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آی ہوئی کہی لڑکیوں نے شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام کے موقع پر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد، سپورٹس آفسر شوپیان گورمکھ سنگھ کے علاوہ محکمہ کے ملازمین، اساتذہ صاحبان اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 'وسائل پر قبضہ کرنے کی ایک اور مذموم کوشش'

اس دوران جوائنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد نے تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی اہمیت و افادیت پر بھی سیر حاصل روشنی ڈالی اور ٹریکنگ پر آئی ہوئی طالبات کو صحت مند رہنے اور ہر محاذ پر متحرک رہنے کے لیے کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کریںنیز کھیل کود میں بھی قلبی دلچسپی کے ساتھ شامل ہوجائیں۔

پروگرام کی اختتامی تقریب کے دوران طالبات نے مختلف پروگرام پیش کیے جنکی بعد میں جوائنٹ ڈائریکٹر نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.