ETV Bharat / state

شوپیاں میں آتشزدگی، تین مکان خاکستر

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 3:34 PM IST

آگ کی ہولناک واردات کے دوران علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ عورتیں آہ و فُغاں اور چیخ و پکار کرتی ہوئی نظر آئیں جبکہ مرد فائر سروس کے عملے کی مدد کرتے ہوئے نظر آئے۔اس دوران ہر طرف ہو کا عالم تھا۔

شوپیان میں آگ کی ہولناک واردات تین رہائشی مکان خاکستر

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جمعہ کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے اور کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔

شوپیان میں آگ کی ہولناک واردات، تین مکان خاکستر

مقامی لوگوں کے مطابق جمعہ کی صبح قریب دس بجے ترینج شوپیان میں ایک رہائشی مکان جو شوکت احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار کا ہے، میں آگ نمودار ہوئی جس نے بعدازاں نزدیک میں واقع دو دیگر رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی ہولناک واردات کے دوران علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔ عورتیں آہ و فُغاں اور چیخ و پکار کرتی ہوئی نظر آئیں جبکہ مرد فائر سروس کے عملے کی مدد کرتے ہوئے نظر آئے۔اس دوران ہر طرف ہو کا عالم تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق جمعہ کے روز صبح دس بجے ایک مکان سے آگ اچانک نمودار ہوئی جس نے آنافاناً پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور چند منٹوں کے اند آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس کے نتیجے میں مزید دو رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق واقعے کے بعد مقامی نوجوانوں اور فائر سروسز محکمے کے اہلکاروں کی زبردست کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ کی اس واردات میں تین مکان مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ ان تین مکانوں میں چار کنبے رہ رہے تھے جن میں شوکت احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار اور تین بھائی غلام احمد ڈار، ولی محمد ڈار اور محمد اسماعیل ڈار ولد غلام قادر ڈار کے کنبے شامل ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے۔

مقامی لوگوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت بروقت بازآبادکاری عمل میں لانے کے علاوہ متاثرین کے لئے عارضی رہائش کا فوری انتظام کرے تاکہ متاثرہ کنبے سخت سردیوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں اور متاثرین کے حق میں مالی امداد فراہم کی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.