ETV Bharat / state

CASO in Shopian شوپیاں کے متعدد دیہات میں تلاشی کارروائی - جموں و کشمیر پولیس

سکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے متعدد دیہاتوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ اس پیچ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی کے بھی گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

file
file
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 6:22 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سات گاؤں میں فورسز اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کیا۔عسکریت پسندوں کی موجودگی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان علاقوں میں تلاشی کارروائی شروع کی ۔
تفصیلات کے مطابق فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ضلع شوپیاں کے سات گاؤں جن میں حرمین ، بٹہ پورہ ، سفہ نگری ، امام صاحب ، بٹہ پورہ کیلر ، رامنگری اور عالم گنج شامل ہیں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا۔فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ان گاؤں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن کیا اور ان علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی جس کے بعد تلاشی لی گئی۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی علاقے میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین کوئی بھی آمنا سامنا نہ ہوا ۔جبکہ ابھی بھی عالم گنج ، رام نگری اور بٹہ پورہ کیلر میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

مزید پڑھیں: Budgam Encounter Update بڈگام انکاونٹر کے بعد تلاشی مہم جاری

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے یوم جمہوریہ اور بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ قبل ازیں بڈگام میں کچھ روز قبل ایک انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز نے دو مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.