مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے کل بل امام صاحب علاقے سے تقریباً 4 روز قبل ایک 18 سالہ نوجوان گھر سے لاپتہ ہے، نوجوان کی شناخت بارہویں جماعت کے طالب علم شاہنواز احمد لون ولد بشیر احمد لون ساکنہ کل بل امام صاحب کے طور پر ہوئی ہے۔
نوجوان کے والدین کے مطابق شاہنواز گزشتہ 4 روز گھر سے لاپتہ ہے۔تاہم آج تک وہ گھر نہیں لوٹا ہے۔اہل خانہ نے بتایا 'ہم نے اسے ہر گوشے اور کونے سے تلاش کیا لیکن اس کا سراغ نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مزکورہ نوجوان بارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور اپنے گاؤں میں ایک دکان چلاتا تھا۔ چار روز قبل مذکورہ نوجوان یہ بول کر گھر سے باہر گیا تھا کہ اسے اپنی دکان کے لیے کچھ چیزیں لانی ہے اور تب سے لیکر اب تک شاہنواز اپنے گھر واپس نہیں لوٹا۔
والدین اور بھائی سمیت کنبہ کے دیگر افراد نے بھی شاہنواز سے گھر واپس آنے کی درخواست کی ہے۔ شاہنواز کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن شوپیان میں لاپتہ ہونے کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔