ETV Bharat / state

شوپیان: اغوا شدہ فوجی اہلکار کے کپڑے ملے - علاقے میں نزر آتش

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے لندورہ گاؤں سے اغوا شدہ فوجی اہلکار کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔

شوپیان اغوا شدہ فوجی اہلکار لاپتہ، کپڑے برآمد

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 12:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں دو اگست کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی اہلکار کو اغوا کر لیا تھا جس کے بعد سکیورٹی کے اہلکاروں نے اغوا شدہ فوجی اہلکار کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ 5 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک اس فوجی اہلکار کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ تاہم آج اس اغوا شدہ فوجی اہلکار کے کپڑے ضلع شوپیان کے لندورہ گاؤں سے برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اگست اتوار کی شام دیر گئے مشتبہ عسکریت پسندوں نے شوپیان ضلع کے ریشی پورہ ہرمین کے مقامی فوجی اہلکار جس کی شناخت شاکر منظور کے بطور ہوئی ہے، کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے گھر سے خود کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔

شاکر منظور کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے اغوا کر کے اس کی گاڑی کو کولگام ضلع کے نیہامہ علاقے میں نذر آتش کر کے وہیں چھوڑا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

اوقاف کمیٹی ریشی پورہ چرمین نے بھی اغوا کاروں سے شاکر منظور کو رہا کرنے کی گزارش ہے۔

پولیس و فورسز نے شاکر منظور کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں 2 اگست سے ہی شروع کر دی ہیں اور ابھی بھی اسے ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں زوروں سے جاری ہیں۔ تاہم ابھی تک اس فوجی اہلکار کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

ادھر فورسز اہلکاروں نے آج لندورہ گاؤں جو ریشی پورہ ہرمین سے محض تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے، وہاں سے لاپتہ فوجی اہلکار کے کپڑے ایک باغیچے سے برآمد کیے ہیں اور مزید تحقیقات و تلاش جاری ہے۔

ادھر اوقاف کمیٹی ریشی پورہ ہرمین نے بھی اغوا کاروں سے شاکر منظور کو رہا کرنے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.