شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ مزید دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی باشندوں کے مطابق کنی پورہ شوپیاں میں ایک پل پر یہ سڑک حادثہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی موڑنے کے دوران اس میں سوار پولیس اہلکار نیچے گر گئے، جس کے سبب ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جب کہ دیگر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ Cop killed, two others injured in Shopian road accident
مقامی لوگوں اور دیگر پولیس اہلکاروں کے تعاون سے تینوں پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے باہر نکال کر ضلع اسپتال شوپیاں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت مزمل احمد شیخ ساکن شاداب کریوا شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے، انہیں مردہ قرار دیا۔ جب کہ مزید دو پولیس اہلکار امن پریت سنگھ ساکن ریاسی اور راہل کمار ساکن جموں شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں:Road Accident In Kishtwar کشتواڑ میں سڑک حادثہ، چار خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک