ETV Bharat / state

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود برآمد - جموں وکشمیر پولیس نے ضلع سانبہ

جموں وکشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک واقع ہردو گورن نامی علاقے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود برآمد

author img

By

Published : May 10, 2020, 11:18 PM IST

ایس ایس پی سانبہ شکتی کمار پاٹھک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہردو گورن نامی سرحدی و جنگلی علاقے سے چینی ساخت کے تین ہتھ گولے اور اے کے 47 کے 54 رائونڈ برآمد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا: 'سانبہ پولیس نے پولیس پوسٹ گورن کی حدود میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ اس میں اے کے 47 کے 54 رائونڈ اور چینی ساخت کے تین ہتھ گولے شامل ہیں'۔

ایس ایس پی نے کہا کہ اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی کے سلسلے میں پولیس تھانہ سانبہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہردو گورن ایک جنگلی علاقہ ہے جہاں گذشتہ کچھ روز سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔

نامہ نگاروں کی جانب گرفتاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر شکتی پاٹھک نے کہا: 'کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم پبلک ڈومین میں نہیں رکھ سکتے ہیں۔ ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ تحقیقات جاری ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.