سانبہ (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے سانبہ ضلع میں چلتی ٹرین سے گر کر تقریباً 35 سالہ خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ ریلوے پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک عدم شناخت خاتون وجے پور کے قریب ریلوے ٹریک پر جموں میل ایکسپریس سے نیچے گر گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے بعد خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالہ سے وجے پور میں جی آر پی پوسٹ پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Man Jumps in Front of Moving Train اننت ناگ میں ایک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی
ادھر، پیر کے روز بارہمولہ ضلع کے کچہامہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک زائیلو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر PBO1A-0983 جس کو ایاز احمد عباسی ولد عبدالقیوم عباسی ساکن بونیار ڈرائیو کر رہا تھا، بارہمولہ سے اوڑی کی طرف آرہی تھی کہ آبپاشی پمپ شیڈ کچہامہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور گاڑی میں سوار دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی ہوئے دوسرے شخص کی شناخت سریندر کمار ولد میلا رام ساکنہ اکھنور، جموں کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی ہوئے دونوں افراد کو علاج کے لیے پی ایچ سی شیری، بارہمولہ پہنچایا گیا ہے۔ جب کہ اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Train Accident In Pulwama پلوامہ : ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک ، ریلوے پولیس اہلکار زخمی