دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سرحد پار سے ڈرون کے ذریعہ اسلحہ کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سانبہ سیکٹر میں تلاشی کا عمل شروع کیا گیا جس دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشکوک تھیلا برآمد کر لیا جس میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ضبط شدہ اسلحہ میں ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول، 1 میگزین اور دیگر ساز و سامان شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ مذکورہ اسلحہ کو ایک لکڑی کے ایک صندوق میں پیک کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ساز و سامان سرحد پار سے ڈرون کے ذریعہ پھینکا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مرتبہ پھر اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
آئی جی بی ایس ایف نے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ناپاک حرکت کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔