ETV Bharat / state

Rape incident جموں و کشمیر کے سانبہ میں نابالغ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا - Samba jammu crime news

جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ علاقے سے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تین بدمعاشوں نے 14 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ کے لواحقین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Minor girl kidnapped and raped in Samba

Minor girl kidnapped and raped
Minor girl kidnapped and raped
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 10:35 AM IST

سانبہ: ضلع سانبہ کے رام گڑھ علاقے سے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تین بدمعاشوں نے 14 سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ متاثرہ کے لواحقین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات 14 سالہ نابالغ لڑکی اپنی دادی کے ساتھ اپنے ہی گھر میں سو رہی تھی کہ رات گئے تین بدمعاش اس کے گھر میں گھس آئے اور لڑکی کو بے ہوشی کی دوا سونگھا کر قریب کے ایک پرائیویٹ اسکول میں لے گئے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس کے بعد تینوں لڑکی کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ۔

صبح جب گھر والوں نے اپنی لڑکی کو گھر سے لاپتہ پایا تو انہوں نے اس کی تلاش شروع کی۔ لڑکی کا کہیں پتہ نہیں چلا۔ دوسری جانب صبح جب لڑکی کو ہوش آیا تو گھر سے دور اسکول میں خود کو دیکھ کر لڑکی پریشان ہوگئی۔ جب وہ اپنے گھر پہنچی تو گھر والوں کو شک ہوا اور وہ بیٹی کا طبی معائنہ کرانے اسپتال پہنچے۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رام گڑھ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ لواحقین نے کچھ لوگوں پر شک ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن میں کمسن لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں غیرمقامی شخص گرفتار
تفتیش اور شک کی بنیاد پر مارے گئے چھاپوں کے دوران ملزمین کے ساتھ ان کے گھر والے بھی گھر سے فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے رشتہ داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمین رام گڑھ کے کھود علاقے کے رہنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.