ETV Bharat / state

کٹرا: چوری کی آٹھ بائیک کے ساتھ ملزم گرفتار - latest news katra

جموں و کشمیر کی کٹرا پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری کی آٹھ بائیک کے ساتھ ملزم سشیل گپتا کو گرفتار کیا ہے۔ اس کی جانکاری ایس پی امت بھسین نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو دی ہے۔

Stolen scooties recovered
چوری کی آٹھ بائک کے ساتھ کٹرا پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 12:44 PM IST

ریاسی ضلع کے کٹرا سب ڈویزن حلقہ کے ریشو تھانہ کے رہنے والے پرشوتم تھاپا نے کٹڑا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ان کی اسکورٹی بس اسٹینڈ سے چوری کر لی گئی ہے۔

پولیس نے شکایت ملنے کے بعد جانچ کی اور تفتیش کرتے ہوئے سشیل گپتا کو چوری کی آٹھ بائیک کے ساتھ گرفتار کی ہے۔ گرفتار گپتا شیوالی پوری، جانی پور، جموں کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بائیک چوری کی واردات کو قبول کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے ایس پی امت بھسین نے بتایا کہ ملزم جموں علاقے میں پلاننگ کر کے گاڑیوں کی چوری کرتا تھا اور نقلی کاغذات تیار کر کے لوگوں کو سستے دام پر فروخت کرتا تھا۔
اس سے قبل بھی گذشتہ سال ملزم کے خلاف جموں کے پیر میٹھا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی جس کی بنیاد پر پولیس نے 35 اسکوٹی برآمد کی تھیں۔

مزید پڑھیں: برہان وانی کی پانچویں برسی: دکانیں بند، نجی ٹرانسپورٹ رواں دواں

ایس پی امت بھسین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جیسے ہی گاڑی کی چوری ہوتی ہے تو فورا نزدیک کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائیں، جس سے چوری کے معاملوں پر کنٹرول کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.