ETV Bharat / state

علاقہ گول، سرکار کی نظروں سے اوجھل کیوں!

وادی کشمیر منفرد آب و ہوا، دلفریب مناظر اور صحت افزا مقامات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ تاہم آج بھی یہاں کئی ایسے علاقے اور صحت افزا مقامات ہیں جو سرکار کی عدم توجہی کے سبب سیاحتی نقشے پر نہ آ سکے۔

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 7:48 PM IST

gool ramban
علاقہ گول سرکار کی نظروں سے اوجھل کیوں!

صوبہ جموں کے ضلع رامبن کا گول علاقہ قدرتی حسن، صاف و شفاف ندی نالوں، سبزہ زاروں سے مالا مال ہونے کے باوجود ابھی تک سیاحتی نقشے پر نہیں آ سکا۔

اگرچہ ماضی میں کئی ایک وزرائے اعلیٰ نے انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران گول علاقے میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے وعدے کیے، تاہم وہ وعدے صرف تقریروں تک ہی محدود رہ گئے۔

علاقہ گول سرکار کی نظروں سے اوجھل کیوں!

مقامی باشندوں کے مطابق جو بھی اِکا دُکا سیاح گول آتے ہیں وہ بنیادی ضروریات اور سہولیات کے فقدان کے سبب واپس لوٹ جاتے ہیں۔

سرکار کو چاہیے کہ گول جیسے قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں کو جلد سے جلد سیاحتی نقشے پر لانے کی سعی کرے تاکہ گول جیسے پسماندہ علاقوں کی جانب سیاح رخ کر سکیں جس سے یہاں کی معیشت میں بھی اضافہ ہو سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.