ETV Bharat / state

بانہال: دکانوں سے چوری کا معمہ حل، گروہ کے پانچ افراد گرفتار - پولیس کی بروقت کارووائی

گزشتہ رات قصبہ بانہال میں قریب 15 دوکانوں میں چوری کی واردات سامنے آئی تھی جس پر پولیس انتظامیہ کارروائی کرتے ہوئے چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ چوروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔'

Theft case Solved 5 accused has been arrested & Goods aticals recovered by Banihal Police

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 9:52 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن سے مسلسل چوری کی خبریں سامنے آرہی تھیں اسی درمیان ضلع انتظامیہ نے بانہال میں گذشتہ روز ہوئے چوری کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے ایک گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس پی رامبن حسیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ' رامبن بٹوٹ اور بانہال میں چوری کی وارداتوں میں شامل گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غور طلب ہے گزشتہ رات قصبہ بانہال میں قریب 15 دوکانوں میں چوری کی واردات سامنے آئی تھی جس پر پولیس انتظامیہ کارروائی کرتے ہوئے چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ چوروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔'

ویڈیو

پولیس کے مطابق اس گروہ کے پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دوسرا گروہ اب بھی فرار ہے۔ پکڑے گئے ان چوروں کے پاس سے تقریباً 334951 روپے نقد اور چوری کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مزید پولیس جلدی ہی دیگر ملزمین کو بھی گرفتار کرلے گی۔

وہیں قصبہ بانہال کے دکانداروں نے پولیس کی بروقت کارووائی کی سرہانہ کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب قصبہ بانہال کے کمپوٹر دکان، دودھ، گھی کی دکان کے علاوہ قصائی، ٹی سٹال، نانوائی، چکن کی کئی دکانوں اور صندوق تیار والے ایک دکان میں نقب زنی کی اور دکانوں سے نقدی کے علاوہ کمپوٹر اور موبائل فون بھی اڑا کر لے گئی۔ تھانہ پولیس نے متعدد دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.