ڈگری کالج رامبن سنہ 2005 میں منظوری چند برس بعد ہی کالج کی عمارت تعمیر کر کے تدرسی عمل شروع کر دیا گیا، کالج میں زیر تعلیم طلباء جن میں اکثر پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن کالج میں ہوسٹل نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑریا ہے۔
اسکول میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے بتایا کہ کالج میں ہاسٹل کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زبردست مشکلات کا سامنا ہے، کالج کے لیے روزانہ کئ میلوں سے آنا پڑتا اور کبھی سڑک جام میں پورے دن پھس کر رہ جاتے ہیں اور کبھی امتحانات کے دوران متعدد طلبہ وقت پر کالج نہ پہنچنے سے ان کا سال ضائع ہوجاتا ہے۔
انہوں نے ریاست کے دیگر کالجوں کے طرز پر طلباء و طالبات کے لیے ہاسٹل تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔