ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Highway Suspended for Traffic: سرینگر-جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند - مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ کو آمد و رفت کے لئے بند

موسلادھار بارش کی وجہ سے سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر رام بن ضلع کے کیفٹیریہ موڑ، پنتھال سمیت متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گرآنے کے سبب شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

Srinagar Jammu national Highway Suspended for Traffic

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 1:33 PM IST

رام بن: 270 کلومیٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں مختلف پر مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ کو آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ Srinagar Jammu Highway Suspended for Traffic گزشتہ روز بھی تیز بارش کے سبب شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ شاہراہ بند ہونے کے سبب مسافروں سمیت درجنوں امرناتھ یاتری درماندہ ہو گئے ہیں۔

سرینگر - جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند

نمائندے کے مطابق رات بھر موسلادھار بارش کی وجہ سے سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر رام بن ضلع کے کیفٹیریہ موڑ، پنتھال سمیت متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گرآنے کے سبب شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ Srinagar Jammu national Highway Suspended for Traffic ٹریفک کی آمد و رفت بند ہونے سے شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔ وہیں امرناتھ یاتریوں کو شاہراہ کی بحالی تک ضلع رام بن کے چندر کوٹ یاترا نواس میں ٹھہرایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کے عملہ سمیت مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے وہیں پتھر کھسکنے کے سبب شاہراہ ہی بحالی میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ حکام نے عوام الناس سے سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل محکمہ ٹریفک سے رجوع کرنے کی تلقین کی ہے۔

مزید پڑھیں: Jammu-Srinagar National Highway Closed: جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد رفت کے لیے بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.