ETV Bharat / state

Soldier Shoots Self Dead: رامبن میں فوجی جوان کی مبینہ خود کشی - SUICIDRE IN KASHMIR

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے نیل ٹاپ علاقے میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی جوان کی شناخت روی کمار ولد رتن سنگھ ساکن روہتک ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ Soldier Shoots Self Dead

soldier-shoots-self-dead-in-j-and-ks-ramban
رامبن میں فوجی جوان کی مبینہ خود کشی
author img

By

Published : May 14, 2022, 5:54 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے نیل ٹاپ میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور اپنی بندوق سے گولی چلاکر خودکشی کر لی۔ ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت 12 آر آر کے روی کمار 12 ولد رتن کمار ساکن ہریانہ کے طور ہوئی ہے۔Soldier Shoots Self Dead

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک فوجی جوان نے سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا‘۔ انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ فوجی جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی جوان کی شناخت روی کمار ولد رتن سنگھ ساکن روہتک ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ خودکشی کی وجوہات کے بارے میں پولیس اسٹیشن بانہال نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:

Solider Commit Suicide in Jammu: جموں میں فوجی جوان نے خودکشی کی

جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لیے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.