ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Highway Traffic Update چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ بند - قومی شاہراہ سرینگر جموں

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بدھ کی روز کئی بار روک دی ہے۔ حکام نے لوگوں کو قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 7:48 PM IST

چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ بند

رامبن:ضلع رامبن کے مہاڑ کیفے ٹیریا موڑ علاقے میں پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بدھ کے روز کئی بار گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ مہاڑ اور کیفے ٹیریا موڑ میں پتھر گر آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا لیکن مہر – کیفٹیریا موڑ پر رک رک کر چٹانیں کھسک آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ٹریفک کو کئی بار شاہارہ پر روک دیا ہے۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صور تحال کے متعلق تازہ ترین صور تحال سے آگاہی حاصل کریں۔قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ وہی مسافر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مال بردار گاڑیاں بھی درماندہ ہوئی ہیں۔ نمائندے سے بات کرتے ہوئے درماندہ مالبردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے بتایا کہ سڑک بند ہونے سے انہیں مال میں نقصان ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔اس کے علاوہ درماندہ مسافروں اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Jammu-Srinagar National Highway قومی شاہراہ پر 3 دنوں بعد ٹریفک کی آمد و رفت بحال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.