ETV Bharat / state

Militant Hideout Busted رامبن کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے کمین گاہ کا پردہ فاش - رامبن میں اسلحہ و گولہ باردو برآمد

سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز رامبن کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک پناہ گاہ کا پردہ فاش کیا۔ تلاشی کارروائی کے دوران گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

security  Forces busted Militant Hideout  in Ramban forests,  ammunition recovered
رامبن کے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے کمین گاہ کا پردہ فاش
author img

By

Published : May 1, 2023, 4:03 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے کھاری تحصیل کے جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا۔ تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ رامبن ضلع کے تحصیل کھاری کے جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز کو گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد کے ذخیرہ کی موجودگی کے بارے میں قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملتے ہی رامبن پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ ٹھکانے کی تلاشی لی۔ تلاشی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے گولہ بارود برآمد کیا۔

پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں کے کمین گاہ سے دو رائفلز، ایک یو بی جی ایل گرینیڈ، ایک وائرلس بیٹری کے بغیر۔ دو آئی ای ڈی قسم کے تار کے ساتھ، ایک ڈیٹونیٹر قسم کے تار کے ساتھ، سترہ AK47 کارٹلیج، سات 9mm کارٹلیج، ایک شیشے کی بوتل، ایک خاکی جیکٹ اور ایک سیاہ چمڑا جوتا برآمد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے بانہال پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی اور اس کیس میں مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Two Pakistani Residents Arrested پونچھ میں ایل او سی عبور کرنے پر دو پاکستانی گرفتار

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سکیورٹی فورسز نے رامبن کے مانگت کھاری جنگل علاقہ میں تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا۔ تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.