ETV Bharat / state

Heavy Rain in Ramban شدید بارش کے پیش نظر ضلع رامبن میں اسکول بند

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 12:49 PM IST

جموں و کشمیر میں موسلادھار بارش کے پیش نظر رامبن ضلع میں 10ویں جماعت تک کے تمام اسکول 26 جون کو بند رہیں گے۔ رام بن کے ضلع مجسٹریٹ مسرت اسلام کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں یہ ہدایت دی گئی ہے۔ Schools closed in Ramban

شدید بارش کے پیش نظر ضلع رامبن میں اسکول بند

جموں: بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع انتطامیہ رام بن نے دسویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو پیر کے روز بند رکھنے کے احکامات جاری گئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت اسلام کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بھاری بارشوں اور سیلابی ریلوں کے پیش نظر ضلع میں دسویں جماعت تک کے تمام اسکول 26 جون یعنی پیر کو بند رہیں گے۔ تاہم حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تدریسی عملے کو اپنے اپنے اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ادھر چیف ایجوکیشن افسر ڈوڈہ نے بھی آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں پیر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے تاہم تدریسی عملے کو اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بتادیں کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چند روز کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ندی نالوں میں سیلابی ریلے اور کہیں کہیں مٹی کے تودے گر آنے کا بھی امکان ہے۔ وہیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پیر کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر بھی مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے ٹریفک بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu Kashmir Weather Update کشمیر میں بارشوں سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت، مزید بارشوں کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.