ETV Bharat / state

رام بن: راجگڑھ میں بیک ٹو ویلیج پروگرام منعقد

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی مشکلات سنیں اور اس کے بعد فوری ازالے کے لیے احکامات جاری کیے۔

رامبن
رامبن
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 3:52 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں تیسرے مرحلے کے بیک ٹو ویلیج کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تحصیل راجگڑھ میں انتظامیہ کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔

راجگڑھ میں ایک مقامی گورنمنٹ پرائمری اسکول میں اس پروگرام کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر ناظم خان نے کی۔

تقریب میں انکے ہمراہ چیف میڈیکل افسر، رامبن ڈاکٹر فرید احمد بٹ، اسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ رامبن ضمیر احمد، بلاک چیئرمین راجگڑھ، سرپینچ اور پینچوں کے علاوہ کثیر تعدار میں لوگوں نے شرکت کی۔

راجگڑھ میں بیک ٹو ویلج پروگرام منعقد

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی مشکلات سنیں اور اس کے بعد فوری ازالے کے لیے احکامات جاری کیے۔

ناظم خان نے منتخب پینچایت نمائندوں کو پنچایت کے لوگوں کی رائے کی رضامندی کے بعد تعمراتی کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کی بھی گزارش کی۔

انہوں نے کہا 'راجگڑھ کی چار پنچایت ہہلے ضلع ڈوڈہ کے ساتھ تھی، انتظامیہ نے انہیں ضلع رامبن کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ تاہم کچھ محکمے ابھی بھی ضلع ڈوڈہ کے ساتھ ہیں جس سے تعمیر و ترقی کے کاموں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
'جموں و کشمیر میں 25 ہزار سرکاری نوکریوں کو پُر کیا جائے گا'

انہوں نے مزید کہا 'اس کے علاوہ اسکولوں میں تدریسی عملہ کی کمی، اسپتالوں میں طبی و نیم طبی عملہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے انتطامیہ کو تحریری طور پر سفارش کی جائے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.