اطلاعات کے مطابق قرنطینہ مرکز میں بنیادی سہولیات دستیاب نہیں رکھی گئی ہیں جس پر غیر مقامی مزدوروں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
پولیس نے ان مزدوروں کے خلاف مبینہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا جس میں تین مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک کی دیگر ریاستوں سے واپس لوٹے 300 مائیگرنٹ مزدورں کو ضلع رامبن میں قائم کردہ سرکاری قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔
نمائندے نے بتایا کہ قرنطینہ مراکز میں مزدوروں کو بنیادی سہولیات کا زبردست فقدان ہے مراکز میں ناقص کھانے اور صاف پینے کے پانی کا کوئی معقول انتظامات نہیں ہیں، جس پر مائیگرنٹ ورکرز نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
نمائندے کے مطابق قرنطین کیے گئے ان مائیگرنٹ ورکرز نے الزام لگایا کہ یہاں پر کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے پینے پانی کی سپلائی لائن تین دنوں سے بند پڑی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے سرکاری قرنطینہ میں رکھے گیے مزدوروں کے کھانے پینے اور پینے کا صاف پانی انتظامات کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز رامبن کی مداخلت اور یقین دہانی پر مزدوروں نے احتجاج ختم کیا۔