ETV Bharat / state

رامبن: ہسپتال کے عملہ کا احتجاج

رامبن ضلع ہسپتال کے ڈاکٹر کا الزام ہے کہ 'نو منتخب کونسلر نے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کی ہے اور انہیں دھمکی بھی دی ہے۔'

رامبن: ہسپتال کے عملہ کا احتجاج
رامبن: ہسپتال کے عملہ کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 5:30 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ضلع ہسپتال کے عملہ نے علاقے کے نو منتخب کونسلر پر ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے ساتھ بد سلوکی کرنے اور انہیں ڈرانے ، دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ہسپتال کا عملہ نو منتخب کونسلر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال پر چلا گیا ہے۔

رامبن: ہسپتال کے عملہ کا احتجاج

رامبن ضلع ہسپتال کے ڈاکٹر قیوم کا الزام ہے کہ 'ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے ساتھ نو منتخب کونسلر نے بدسلوکی کی ہے اور دھمکی بھی دی ہے۔

اس معاملے پر ڈاکٹر قیوم کا کہنا ہے کہ ' نو منتخب کونسلر نے فون پر گالی دیتے ہوئے دھمکیاں دی ہیں۔'

وہیں، پورے عملہ کے ہڑتال پر جانے کی وجہ سے آج ضلع ہسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اطہر عامر سمیت تین آئی اے ایس افسران جموں و کشمیر منتقل

ضلع ترقیاتی کمشنر، آیڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیف میڈیکل افسر رامبن ضلع ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ تاہم ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے کا احتجاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.