جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ڈہموت میں بجلی کے ناقص نظام کی وجہ سے لوگ زبردست پریشان ہیں۔
لوگوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ دو سالوں سے فریاد کر رہے ہیں کہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنز اور کھمبوں کے نظام کو درست کیا جائے۔ تاہم کافی عرصہ گذر جانے کے باوجود بھی علاقہ میں بجلی نظام کو درست کرنے میں مذکورہ محکمہ بے ہسی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے چمبہ، ڈہمموت اور اس سے محلقہ علاقے بجلی کے سے محروم ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے 'انہوں نے اذخود لوہے کی تار کو علاقہ میں موجود سبز پیڑوں اور چھوٹے چھوٹے لکڑی کے کھمبوں پر نصب کیا ہے، جبکہ بعض مقامات پر لوہے کی ترسیلی لائینز مذکورہ علاقہ کے مکینوں کی چھتوں سے لپٹی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ڈہموت اور اس سے ملحقہ علاقہ کے رہایش پزیر آبادی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علاقہ میں بجلی نظام سے کوئی بڑے حادثے پیش آسکتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
حیدرآباد: 14 سالہ لڑکا بھارت کا کم عُمر ترین گریجویٹ
لوگوں کا کہنا ہے 'جب علاقہ میں معمولی بارش بھی ہوتی ہے تو ترسیلی لائنیں نیچے گر جاتی ہیں، جس کی وجہ سے بڑے حادثہ کا احتمال رہتا ہے'.
وہیں اس معاملے کے سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائدنے نے ڈویژن بٹوت میں محکمہ پی ڈی ڈی کے انجینئر ناصر احمد سے سوال کیا، تو انہوں نے کہا 'وہ جلد ہی مذکورہ علاقہ میں محکمہ کے افسران کو بھیجیں گے تاکہ علاقہ میں بجلی کو بحال کیا جائے۔